پاک افغان سرحدی علاقے چمرکنڈکے میں نوگئی کے مقام پر دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب دو بموں کو دھماکے سے اڑادیا۔ جس کی زد میں تین مسافر بسیں آگئیں۔ دھماکوں کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ تینوں بسیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خارمنتقل کردیا گیا ہےدوسری جانب سکیورٹی فورسز نےعلاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔