ملک کے بیشترحصوں کی طرح اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جمعے کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم سے اضافی پانی خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراخراج کے لئے سپل ویز کھولے جاچکے ہیں، ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم میں سینتیس ہزارسات سو ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اورملحقہ آبادی کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈیم سے اضافی پانی خارج کیا جارہا ہے ۔ ادھر کورنگ نالہ کے کنارے آباد مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی