کیس کی سماعت جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیئرمین اوگرا توقیرصادق کے خلاف انہی کے ادارے کے ڈائریکٹرمحمد یاسین نےان کی اہلیت اورقابلیت کوعدالت عظمی میں چیلنج کررکھا ہے۔ جسٹس شاکراللہ جان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ اداروں سے کرپشن ختم ہوگی توعوام کوریلیف ملے گا۔ سپریم کورٹ نے محمد یاسین کے وکیل سے اوگرا کا دس سال کا ریکارڈ طلب کیا ہے تاکہ گزشتہ دس سال میں ہونے والے اقدامات چیک کیے جاسکیں۔