نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے سپر سونک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا۔ میزائل مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحلی ضلع سلاسور کے ٹیسٹ رینج سے داغا گیا۔ بھارتی وزیر دفاع کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ میزائل نے خلیج بنگال میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔