تازہ ترین:

سٹینلے: کے نتائج

امریکی جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے افغانستان میں اتحادی فورسز کے کمانڈر کی حیثیت سے برطرفی کے بعد فوج سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے ترجمان کرنل تھامس کولنز نےایک خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ جنرل میک کرسٹل نے ریٹائر ہونے کے ارادے سے آرمی کوآگاہ کردیا ہے، تاہم انہوں نے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات جمع نہیں کرائیں۔ وہ اپنے فیصلے پرکب عمل درآمد کریں گے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ واضح رہے کہ میک کرسٹل کو امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ ہفتے ایک جریدے کو انٹرویو میں سول انتظامیہ کے خلاف نازیبا ریمارکس دینے پر برطرف کردیا تھا۔

امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل سٹینلے میک کرسٹل کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو تعینات کر دیا ہے۔

اس بات کا اعلان امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ میک کرسٹل نے ہمیشہ ان کے احکامات پرعمل کیا، اور انہوں نے امریکہ کے لئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ جنرل میک کرسٹل کا رویہ حالات کے مطابق نہیں تھا، اور وہ افراد کی بجائے اداروں کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم انہیں میک کرسٹل کو عہدے سے ہٹانے پر افسوس ہے۔ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان میں بے شمار مشکلات کا سامنا ہے مگرطالبان اور القاعدہ کو

افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈر جنرل سٹینلے میکرسٹل نے کہا ہے کہ ایران افغان طالبان کو تربیت اور ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

کابل میں ایک بریفنگ کے دوران جنرل میک کرسٹل نے کہا کہ افغانستان میں اتحادی افواج، ایران کو طالبان کی مدد سے روکنے کے لیے کارروائی کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو ایران کے اندر تربیت دی جارہی ہے اور انہیں ہتھیاروں کی فراہمی بھی مسلسل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہمسایہ ہونے کے ناطے ایران افغانستان کے معاملات میں دلچسپی رکھتا ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان کئی شعبوں میں مثبت تعاون بھی جاری ہے لیکن ہمارے پاس طالبان کو ہتھیار اور تربیت فراہم کیے جانے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔ امریکہ اور

مزید نتائج