پولیس ذرائع کے مطابق سیکٹر آئی نائن ٹومیں ایک نجی این جی او کے سٹور میں شارٹ سر کٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔ دفتر کے سکیورٹی گارڈ کے مطابق اے سی سے نکلنے والے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی مسلسل کو شش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔