اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں اخبار نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر نہ صرف پاکستانی طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں بلکہ ان کے نمائندوں نے حال ہی میںملا عمر سے بھی ملاقات کی ہے جس کے بعد مذاکراتی عمل میں تیزی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق طالبان سے مذاکرات کی مزید راہ ہموار کرنے کے لئے آئندہ ہفتے افغان صدر حامد کرزئی اقوام متحدہ سے ایک سو پچاس مطلوبہ طالبان رہنماؤں کی فہرست میں سے بیس نام نکالنے کی بھی سفارش کریں گے۔