تازہ ترین:

سٹاف: کے نتائج

امریکی چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیک مولن آج اپنےعہدےسےریٹائرہوجائیں گے۔

مائیک مولن کا چالیس سالہ فوجی کیرئیر آج اختتام پذیرہوررہا ہے، بحیثیت چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف وہ ریاست ورجینیا میں ایک تقریب کے دوران ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ ایڈمرل مائیک مولن کے بعد جنرل مارٹن ڈمپسی امریکی فوج کی کمان سنبھالیں گے جن کی نامزدگی رواں سال مئی میں صدر باراک اوباما نے کی تھی۔ جنرل مارٹن ڈمپسی چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے کلاس فیلوبھی رہ چکے ہیں۔

نیشنل بنک میں کیش سٹاف کی قلت پوری نہ ہوئی تو کارکردگی متاثر ہو گی: ٹریڈ یونین

لاہور (کامرس رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان ٹریڈ یونینز فیڈریشن نے نیشنل بنک کے صدر قمر حسین کو بنک میں کیش سٹاف کی قلت کی نشاندھی کی ہے اور کہا کہ اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو بنک کی مجموعی کارکردگی متاثر ہو گی۔ گذشتہ 10 برسوں کے دوران بنک انتظامیہ کو متوجہ کرنے کے لئے متعدد

چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف مائیک مولن کے مابین اسپین میں ملاقات ہوئی ہے۔

جنرل اشفاق پرویزکیانی اورمائیک مولن کے مابین ملاقات اسپین میں نیٹو کانفرنس کے دوران ہوئی، ترجمان پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مائیک مولن نے حقانی نیٹ ورک کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے، انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

مزید نتائج