جمعہ کے روز لاہور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ تاہم شہر کے کچھ حصوں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ٹریفک جام ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا اسکے علاوہ پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ میرپورخاص میں سب سے زیادہ بارش ایک سوبائیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزسب سےزیادہ گرمی دالبندین