دی موسٹ ڈینجرس مین ان دی ورلڈ کے نام سے بننے والی فلم کے لئے اسانج کی سوانح حیات کے حقوق پروڈیوسرز بیری جوزف اور مائیکل کرم نے حاصل کئے ہیں جبکہ دی موسٹ ڈینجرس مین ان دی ورلڈ کا سکرپٹ آسٹریلیا کے ایوارڈ یافتہ مصنف اینڈریو فلاور لکھ رہے ہیں ۔ پرڈیوسرزکا کہنا ہے کہ سسپنس سے بھرپور فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے کیونکہ جولین اسانج کی زندگی کی کہانی میں ایک کامیاب فلم کے تمام اجزا موجود ہونے چاہیئں ۔ فلم کے لئے ڈائریکٹر اور کاسٹ کا انتخاب ابھی باقی ہے ۔