سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی بل کے حوالے سے گورنر سندھ ، رضا ہارون اور ڈاکٹر فاروق ستار سے بات ہوئی ہے کچھ دن میں ہم مل کر اس پر بات کریں گے اور اس کے بعد اس بل کو اسمبلی میں پیش اورالیکشن کمیشن کو ارسال کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس فنڈز نہیں تھے وفاقی حکومت سے فنڈ ملنے کے بعد کام شروع کردیا ہے۔ دریائے سندھ کے پشتے مضبوط کرنے اورسندھ میں اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔