لاہور (این این آئی) ہدایت کارہ سنگیتا علیل ہو گئیں‘ انہیںمقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا کو شدید بخار کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کے مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں۔
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلم ڈائریکٹر سنگیتا ٹی وی ڈرامہ سیریل ”ہلارے“ بنا رہی ہیں۔ آج کل اس سیریل کی شوٹنگ جاری ہے۔ گذشتہ روز اس ڈرامے کے کچھ سین لکشمی چوک میں واقع ایک ہوٹل میں عکسبند کئے گئے۔ شوٹنگ میں فلمسٹار ریشم اور اداکارہ سلینہ نے حصہ لیا۔
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلم ڈائریکٹر سنگیتا نے اداکاری شروع کر دی ہے۔ آج کل وہ کراچی میں مقیم ہیں جہاں وہ ڈراہم سیریل ”چِک نہ چُکو میں اداکاری کر رہی ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے ڈرامہ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔