کراچی میں کھیلی گئی قومی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے محمد شاہد نے اپنے ہی صوبے کے عمران شہزاد کو بیسٹ آف الیون فریمز کے مقابلے میں آٹھ دو سے شکست دی۔ محمد شاہد کی بہترین بریک ستاون کی رہی۔ انیس سو بیاسی میں فیصل آباد میں پیدا ہونے والے محمد شاہد نے پہلی مرتبہ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔ چیمپئن شپ کے فائنلسٹ کھلاڑی ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔