سیلابی ریلے سے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول کے پچاس سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئےہیں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ زیرآب آچکا ہے ۔ سیلاب کی وجہ سے سجاول کا بدین اورٹھٹھہ سے رابطہ دودن سے منقطع ہے۔ سجاول گرڈ سٹیشن میں پانی آنے سے تحصیل سجاول، میرپوربٹھورو، جاتی اورتحصیل شاہ بندر کی بجلی چاردن سے بند ہے۔ اب سیلابی ریلا ضلع بدین کے سرحدی علاقوں دیوان شوگرملز اور بڈھا ٹالپورکے ارد گرد تباہی مچارہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بدین سے کراچی کا راستہ دودن سے بند ہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اس سے آگے کے علاقے