فوزیہ وہاب پیپلزسیکریٹریٹ کراچی میں ذوالفقارعلی بھٹوکے تراسویں یوم ولادت اورگورنرپنجاب سلمان تاثیرکے ایصال ثواب کے سلسلے میں منعقد کی گئی قرآن خوانی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنرپنجاب سلمان تاثیرکا قتل کسی جنونی کا فعل نہیں بلکہ سیاسی قتل ہے، یہ سوچی سمجھی سازش تھی جسے بے نقاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قتل کے بعد یہ عندیہ دیا جارہا ہے کہ گورنرپنجاب کی نگرانی اور حفاظت وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی جو درست نہیں ۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے