پاکستان کرکٹ بورڈ نے انتظامی عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سلطان رانا کو آئندہ ماہ ایشین کرکٹ کونسل میں ایونٹس اور آپریشنز کے منیجر کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ بنایا گیا ہے۔ ادھر ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ انتخاب عالم کو ذاکر خان کی جگہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔