سرگودھا کے علاقے چک نمبر انتالیس شمالی میں بچے بارش کے پانی میں نہا رہے تھے کہ اچانک بجلی کے ٹوٹے ہوئے تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سمیرا،بابراوروقاص شامل ہیں ۔ادھر ضلع صوابی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب طوفانی بارش ہوئی جس کے بعد تحصیل ٹوپی میں برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، گجرات میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جبکہ میانوالی میں موسلادھار بارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔