وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں مجید نظامی کی صحافتی، قومی اورملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجید نظامی نے ہر فوجی آمر کا سامنا استقامت سے کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوائے وقت اوراس کے باہمت مدیر نے نظریہ پاکستان کی روشنی کو کبھی مدھم نہیں ہونے دیا۔اور ہمیشہ قومی وحدت کو فروغ دینے اوراساسی نظریات کوآئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے سلسلے میں شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کے ممتاز کارکنوں سید غوث علی شاہ، بریگیڈئیر ریٹائرڈ منظور احمد، عبدالعزیز قریشی،