سرفرازشاہ کے بھائی سالک شاہ کی جانب سے ایڈوکیٹ جاوید احمد چھتاری کے توسط سے داخل کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرفراز شاہ کو قتل کرنے والے تمام ملزمان سرفراز شاہ کے قتل میں برابر کے شریک ہیں تاہم ان میںسے چھ کو عمر قید جبکہ صرف ایک کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ سرفراز شاہ کے قتل میں شریک ملزمان منٹھار ،افسر خان،لیاقت اور طارق کو بھی سزائے موت دی جائے