تہران میں بین الاقوامی انسداددہشت گردی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، اس جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی ہونے کے سبب پاکستان ہی کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا ہے اوراب تک تیس ہزار سے زائد پاکستانی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کو کسی مذہب یا نسل سے نہیں جوڑا جا سکتا ۔اسلام امن کا دین ہے جبکہ اسلامی دہشتگردی کی اصطلاح مسلمانوں کی دل آزاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے بلند ہیں