کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کےترجمان کےمطابق سوئی سدرن نےگیس سپلائی پائپ لائن کے والوبند کردئیے جس سے کورنگی دوسوبیس میگاواٹ پاور پلانٹ کے یونٹس ٹرپ کرگئے، گیس کی کمی کے باعث کراچی شہرمیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔ ترجمان نے وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے اپیل کی ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی پرسوئی سدرن کمپنی کے اٹھائیس ارب روپے واجب الاادا ہیں تاہم گیس پائپ لائن