ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی محمد شہباز شریف نے ڈینگی وائرس کے سدباب کیلئےکیئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منقعدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی نے اس موقع پر ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے شہر لاہور کونو سیکڑز میں تقسیم کرتے ہوئے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو وائرس کی سرکوبی کی ذمہ داریاں تقویض کیں۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ صوبائی سیکرٹری صحت فوری طور پر گوجرانولہ اور فیصل آباد کا دورہ کریں