سپریم کورٹ میں اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف دائرمختلف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں قائم سترہ رکنی بینچ نے کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان مولوی انوارالحق نے اٹھارویں ترمیم کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کے طریقہ انتخاب سے قطع نظرترمیم کا مقصد خواتین کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینا ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو خواتین کی نمائندگی پرنہیں طریقہ انتخاب پراعتراض ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ عدالت کو معاشرتی اصلاحات