سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یارخان، مظفر گڑھ ، راجن پورسمیت دوسرے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں اورریلیف کا کام جاری ہے۔ پنجاب حکومت ، این جی اوز، فلاحی ادارے اورمخیر حضرات اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں تاہم بعض دوردراز مقامات پر ابھی تک کوئی امداد نہیں پہنچ پائی ۔ رحیم یارخان کی تحصیل خانپور، چاچڑاں شریف اوردیگرسیلاب زدہ علاقوں میں خیموں ، خوراک اور ادویات کی قلت ہے۔ وبائی امراض کے باعث خواتین میں مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ سیلاب کے بعد سیم تیزی سے پھیل