کو ئٹہ میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ جب ہم مزاحمت کاروں سے رابطہ کر تے اور صوبے کے سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے ان کو قائل کرتے ہیں تو رحمان ملک مزاحمت کاروں کوکچلنے اور انہیں ڈنڈے سے سیدھا کرنے کی بات کر کے حالات خراب کردیتے ہیں، مزاحمت کاروں سے مذاکرات میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی تھی جبکہ بعض مزاحمت کار مسلح جدوجہد ترک کر کے قومی دھارے میں شامل ہونے کے لئے تیار بھی تھے لیکن رحمان ملک نے انہیں ڈنڈے سے سیدھا کر نے کی بات کرکے حالات پھر