بدین ضلع میں گزشتہ بارشوں میں ریلیف کیمپوں کی تعداد چار سو چودہ تھی جو کم کرکے اٹھانوے کردی گئی تھی اور لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے تھے۔ اب دوبارہ بارش شروع ہونے کے بعد لوگ سرکاری سکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ریلیف کیمپوں کی تعداد میں مزید اضافہ نہیں کیا ۔ علاقے میں متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،راشن اور پینے کا پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے بدین سمیت مختلف شہروں میں متاثرین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔ دوسری طرف بدین کے سیم نالوں ،ایل بی او ڈی