اتحادی فوج کے فضائی حملوں اور مختلف علاقوں میں فورسز اور باغیوں کے درمیاں جھڑپوں کی وجہ سے لیبیا میدان جنگ بن گیا ہے۔ اتحادی فوج کی جانب سے دارالحکومت طرابلس اور گردونواح میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد لیبیائی فورسز کی قوت اور استعداد میں بہت حد تک کمی آگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرت میں نودھماکے سنے گئے ہیں۔ باغیوں نے بن غازی، اجدابیہ اور بریقہ کے بعد کرنل قذافی کے آبائی گاؤں سرت کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب اتحادی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں جس میں