زدگان : کے نتائج

بھارت نے پاکستان کے سیلاب زدگان  کے لیے مزید دو کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت کی جانب سے پہلے پچاس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اب مزید دو کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے ۔ یہ امداد اقوام متحدہ کے ذریعے پاکستان میں متاثرین سیلاب تک پہنچائی جائے گی  کیونکہ پاکستان نے بھارت سے براہ راست امداد قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پچاس لاکھ ڈالر ورلڈ فوڈ پروگرام جبکہ دو کروڑ ڈالر اقوام متحدہ کے بحالی پروگرام کے لیے فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ 

پاک فوج ملک بھر میں سیلاب زدگان  کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، مزید سات ہزارافراد کو محفوظ  مقامات پر پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپوراور نوشہرو فیروز سے سات ہزارافراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرکے انھیں کھانا، پانی اورطبی سہولیات فراہم کیں۔ پاک فوج کے انجنیئر ملتان ڈیرہ غازی خان کی رابطہ سڑک کو کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کررہے ہیں جبکہ سکردو اولڈنگ اور سکردو واسو روڈ بحال کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں پٹرول کی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے چھھ ہزارلیٹر گلگت جبکہ دس ہزارآٹھھ سو لیٹرپٹرول سکردو منتقل کردیا ہے۔ پاک فوج