زخمیوں: کے نتائج

کراچی میں دستی بم کے ایک حملے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں ہونے والا دستی بم دھماکہ جوئے کے اڈے پرکیا گیا۔ جس میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ ماہ بھی کراچی میں جوئے کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا، یہ حملہ مبینہ طورپر بھتہ نہ دینے کی پاداش میں کیا گیا تھا۔ آج کے واقعے کے بعد وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں فوری طور پرتمام جوئے کے اڈے بند کرنے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس نے جائے واقعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پنجاب حکومت نےسیالکوٹ میں طوفان سےجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے تین تین لاکھ جبکہ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا

حکومت پنجاب کی طرف سے کیئے گئے اعلان کے مطابق اس سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو تین، تین لاکھ روپے مالی امداد مہیا کی جائے گی ۔ جن لوگوں کے گھرمکمل طورپر تباہ ہو گئے ہیں انہیں پچاس، پچاس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ حکومت پنجاب تمام متاثرین کو ایک ، ایک ماہ کا راشن بھی مہیا کرے گی۔ اعلان کے مطابق جن لوگوں کے مکانات تباہ ہوگئے ہیں انہیں خیمے بھی مہیا کئے جائیں گے ۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہبا زشریف کی ہدایت پر اس آفت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا صحیح اندازہ لگانے

شہباز شریف نے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں کے باوجود پنجاب حکومت کا شدت پسندی ختم کرنے کا عزم کمزور نہیں ہوگا۔

فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پوری قوم متحدہ ہے اور پنجاب حکومت شدت پسندوں کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر دھماکے کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔

مزید نتائج