زائد پولنگ: کے نتائج

سرگودھا کے حلقہ پی پی چونتیس میں  ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے بارہ سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قراردیدیا گیا۔

سرگودھا کے حلقہ پی پی چونتیس کی یہ نشست مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی رضوان گل کی ڈگری جعلی ہونے کے بعد نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ نون نے اس حلقے سے رضوان گل کے رشتہ دار تبریز گل کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی  تعداد ایک لاکھ اکاون ہزار نو سو دو ہے۔ حلقے کے بارہ سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے کر وہاں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے اس حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا لیکن وہ آزاد امیدوار فیاض احمد اوٹھی کی