کراچی کے علاقے قصبہ کالونی اور کٹی پہاڑی میں گزشتہ چارروز سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور اب تک ساٹھ سے زائد افراد ان علاقوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اس انتہائی مخدوش صورتحال کے بعد متاثرہ علاقوں میں رینجرز تعینات کی گئی ہے جس کے بعد صورتحال میں کچھ بہتری نظر آرہی ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وقت کی ٹیم متاثرہ علاقے میں پہنچی تو وہاں میڈیا اور رینجرز کے حق میں نعرے بازی شروع ہوگئی،کٹی پہاڑی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ رینجرز کے آنے کے بعد