قمرزمان کائرہ اسلام آباد میں فیض احمد فیض کے سو سالہ یوم ولادت کے سلسلے میں شروع کئے جانے والے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جی ایس ٹی ریفارمز بجٹ دو ہزاردس کا حصہ ہے جس پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد عمل در آمد ہونا تھا، صوبائی اورمرکزی حکومتوں کے درمیان سیکریٹریزسطح پرمزاکرات کے بعد متفقہ منظوری دی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی سی آئی اور کابینہ نے بھی منظوری دی۔ بل کو اب دونوں ایوانوں میں بحث اور منظوری کے بعد ہی نافذ کیا جائے