امریکا میں کرسمس کے موقع پر ہونے والی برفباری کے اثرات کم نہ ہوئے تھے کہ شمال مشرقی اور وسط اوقیانوسی ریاستیں دوبارہ برف سے ڈھک گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چار سے پانچ انچز تک برف ریکارڈ کی گئی ہے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ جان ایف کینیڈی، لے گارڈیا اور نیویارک ائرپورٹس پر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ محکہ موسمیات کے مطابق میری لینڈ، پین سلوینیا، نیویارک، کینٹکی اور فلے ڈیلفیا میں برف باری جاری رہے گی۔