ریاستی: کے نتائج

مقبوضہ کشمیر میں بھارت، فلسطین میں اسرائیل ریاستی دہشت گردی کر رہے ہیں: فضل الرحمن

لاہور (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور فلسطین میں اسرائیل ریاستی دہشت گردی کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل اسلام کی تہذیب و تمدن کے خلاف ہے، پاکستان کی سیاست میں ایک دوسرے کو قاتل، غدار اور باغی

بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید چار بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں نے لوراب کے علاقے میدان پورہ میں ایک گھر میں داخل ہوکر وہاں موجود چار نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ کشمیریوں کی پر امن تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے قابض انتظامیہ کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں اب تک لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران جون میں اٹھارہ بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کےمطابق گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے اٹھارہ کشمیریوں کو شہید کرنے کےعلاوہ پرامن مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ اورفائرنگ کے نتیجے میں چھیاسی افراد کوزخمی کردیا۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ خواتین سمیت تینتیس کشمیریوں کوگرفتار بھی کیا گیا۔ بھارتی افواج نے جون میں تلاشی اورمحاصروں کے دوران مارٹر شیلنگ سے تین رہائشی مکانات تباہ کئے اور دوخواتین کی بے حرمتی بھی کی گئی۔

مزید نتائج