رہائشی: کے نتائج

افغانستان: کرم ایجنسی کے رہائشی میاں بیوی سمیت 5 افراد اغوا کے 12 روز بعد قتل

کرم ایجنسی (ریڈیو نیوز / آئی این پی) افغانستان میں 5 مغوی قتل ہو گئے۔ لاشیں پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئیں ان کا تعلق کرم ایجنسی اور طوری بنگش ہزارہ قبائل سے ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک خاتون سمیت 5 افراد کو صوبہ پکتیا میں نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ پانچوں 14

چنيوٹ کا رہائشی عطا محمد کا چودہ سالہ بيٹا عثمان کتوں کو کھانا کھلانا بھول گيا جس پر خاتون سعديہ نے اس پر مبينہ طور پر تشدد کيا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگيا

عينی شاہدين کے مطابق اسی علاقے کی ايک لڑکی کشور بھی اس کے پاس ملازم تھی جو چند ماہ پہلے اس کے سخت رويے اور تشدد کے خوف سے چھت سے گر کر ہلاک ہوگئی تھی۔ جبکہ گرفتار خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے عثمان پر کوئی تشدد نہيں کيا۔ اس پر لگايا گيا الزام جھوٹا اور بے بنياد ہے۔ پوليس کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئيں گےپوليس نے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا ہے ان کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جلد عدالت ميں پيش کرکے اس کا جسمانی ريمانڈ حاصل کرکے مزيد تفتيش کی جائے گی

کراچی کے علاقے موسیٰ لین میں رہائشی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے۔

کراچی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید دس لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔ پاک فوج اور شہری حکومت کی فائر بریگیڈاور ایک غیر سرکاری تنظیم کے رضا کارعمارت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ امدادی آپریشن میں حصہ لینے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے میں ابھی وقت درکار ہے جبکہ گرنے والی عمارت سے متصل دو عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے خدشے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے کے عمل میں احتیاط برتی جارہی ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے خطرے کے باعث خالی کرائی جانے والی عمارتوں

مزید نتائج