جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں رحیم یارخان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، محمود کوٹ اور دیگر علاقوں میں پانی کافی حد تک اتر گیا ہے جس کے بعد لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب کے باعث ضلع راجن پور کے شہروں جام پور اور روجھان میں کھڑا ہونے والا پانی انتظامیہ کی جانب سے پمپوں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔ تاہم کچے کے نشیبی علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ادھر نارووال کے قریب نالہ ڈیک میں پانی کا بہاو معمول پر آگیا ہے، محکمہ آبپاشی کے مطابق اگر دو تین روز میں بارشیں نہ ہوئیں تو