روانہ: کے نتائج

لاہور سے پہلی حج پرواز آج روانہ ہوگی

لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور سے پہلی حج پرواز آج پورے چار بجے شام عازمین حج کو لیکر سعودی عرب جائے گی۔ لاہور سے اس برس38ہزار عازمین حج حجاز مقدس کیلئے روانہ ہوں گے۔

عازمین حج کے لئے پی آئی اے کا حج آپریشن آج سے شروع ہورہا ہے، لاہور سے پہلی پرواز کل سعودی عرب روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عازمین حج کے لئے پہلی فلائیٹس آج کوئٹہ اور پشاور سے روانہ ہوں گی جبکہ یکم اکتوبر کو لاہوراورکراچی اور دو اکتوبر کو اسلام آباد سے حج فلائٹس روانہ ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس سال چار ایئر لائنز کو مقررکیا گیا ہے جن میں سے دو پاکستانی ہیں جبکہ باقی دو کا تعلق سعودی عرب سے ہے اس کے علاوہ عازمین حج نجی ایئر لائنز سے بھی حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ اس سال ایک لاکھ نوے ہزار تین سو پانچ پاکستانی فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب جائیں گے۔

شیر میانداد28ستمبر کو بھارت روانہ ہوں گے

لاہور (اے پی پی )معروف قوال اور گلوکار شیر میانداد 28ستمبر کو بھارت روانہ ہوں گے۔جہاں وہ دہلی،ممبئی اور اجمیر شریف میں منعقد تقریبات میں پرفارم کریں گے۔

مزید نتائج