رنگا: کے نتائج

تھرل اورایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈفلم ایب ڈکشن کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئرہوا۔

فلم ٹوائیلائیٹ سے مشہور ہونے والے اسٹار ٹیلر لوٹنر کواپنی مقبولیت کااس وقت اندازہ ہوا جب پریمیئر میں ان کی آمد پر مداحوں نے پرجوش استقبال کیا۔فلم کے ریڈکارپٹ میں شرکت کے دوران ٹیلراورفلم کی کاسٹ نےبتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اب کی بار وہ مداحوں کو پہلے سے زیادہ پسندآئیں گے۔ یہ فلم کہیں تھرل اور ایڈونچرکا مزا لیے ہے تو کہیں کہیں رومانس کا عنصر بھی شامل ہے۔ ٹوائیلائیٹ اسٹار کی فلم ایب ڈکشن تئیس ستمبرکوریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی فلم دی سمرف کے پریمئیر کی نیویارک سٹی میں رنگا رنگ تقریب ہوئی ۔

دی سمرف کی ریڈ کارپٹ تقریب میں فلم کے ستاروں کے ساتھ ساتھ مداحوں خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیٹی پیری، صوفیہ ورگارا، نیل پیٹرک اور جارج لوپیز تقریب میں مرکز نگاہ بنے رہے۔ پریمئیر کے دوران فلم کی کاسٹ بہت خوش نظر آرہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی بہت پسند آئے گی۔ ہالی ووڈ کی اس نئی تھری ڈی فلم میں سفید ٹوپیاں پہنے نیلے رنگ کی مخلوق کو دکھایا گیا ہے جس کی عجیب و غریب حرکات فلم میں مزاح کے ساتھ ساتھ دلچسپی کا باعث بنی ہیں۔ فلم کی تشہیر کے لیے اب تک بہت پیسہ خرچ کیا

سڈنی میں کامک مووی تھور کے پریمئیرکی رنگا رنگ تقریب میں فلمی ستاروں کی چمک نے دیکھنے والوں کومسحور کردیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئی مزاحیہ فلم تھور کی ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ اور دیگر ستاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں فلم کے ہیرو کرس ہیمسورتھ مرکز نگاہ بنے رہے۔ کرس کے مطابق فلم میں ان کا کرادار بہت اہم ہے جس پر پورا اترنے کے لیے انہیں انتھک محنت کرنا پڑی۔ کردار کو سمجھنے کے لیے انہوں نے کئی کامک بکس پڑھیں، نہ صرف بے تحاشا کھایا بلکہ جم بھی جوائن کیا۔ فلم میں جیمائی الیگزنڈرنے کرس کی بچپن کی دوست کا کردار ادا کیا ہے۔ جیمائی کا کہنا ہے کہ انہیں اس کردار میں بہت لطف آیا

مزید نتائج