اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب سے معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔ اٹھارہ لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ زراعت کے شعبے پردور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ برس بھی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پیپکو اور واپڈا کو تیرہ ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہےجس سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ سیلاب سے دوکروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ