سکیورٹی فورسز کا قافلہ خیبر ایجنسی سے پشاور جارہا تھا کہ باڑہ بازار میں پہلے سے گھات لگائے شدت پسندوں نے راکٹ لانچرز سے اُس پر حملہ کر دیا۔حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلےمیں تین راہگیر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیاجہاں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے باڑہ بازار میں بھاری توپ خانے سے فائرنگ کی اوربازار جانے والے تمام راستے بند کردیئے۔علاقےمیں گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرفیو نافذ ہے۔