لیبیا کے مختلف علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے حکومت کی حامی فورسز اور مخالفین معرکہ آرا ہیں۔ مشرقی علاقوں راس لانوف اور بن جواد میں محاذ آرائی شدت اختیار کرتی جارہی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق صرف بن غازی کے علاقے میں چار سو لوگ اس خونی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں جن میں ذیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔ جھڑپوں میں سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے۔ عوام کے خلاف طاقت کے استعمال پر روس نے لیبیا کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی نے