شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ساحلی علاقے میں واقع شہرلاذقیہ میں مظاہرین پر تازہ حملوں میں فوج کے ساتھ بحری جنگی جہازوں نے بھی حصہ لیا جس میں کم از کم انیس افراد ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جنگی جہازوں اورفوج نے حمص، حما، دمشق، دیر الزور، الِپوو اور ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شہر ادلیب میں مظاہرین کے خلاف کارروائیاں کیں جبکہ ان کارروائیوں پر شامی صدر بشارالاسد کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے سخت مذمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ دوسری جانب شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ