راؤنڈر: کے نتائج

سابق کپتان محمد یوسف نے نیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کر لی ۔ ان کی جگہ آل راؤنڈر عبدالرزاق لاہور لائنز کی کپتانی کریں گے۔

لاہور کرکٹ ریجن کے صدر خواجہ ندیم میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف نے نجی مصروفیات کی بناء پر قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی جگہ عبدالرزاق کو دوبارہ سے لاہور لائنزکا کپتان مقررکردیا گیا ہے۔ خواجہ ندیم نے کہا کہ محمد یوسف کی غیر موجودگی میں عبدالرزاق سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تی توینٹی ٹورنامنٹ میں لاہور کی دونوں ٹیمیں لاہورلائنز اور لاہورایگلز اچھی پرفارمنس دیں گی ۔یاد رہے کہ محمد یوسف چند دن پہلے انگلینڈ میں بھاری معاوضے لے

دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ ہونے پر مایوس نہیں،بھر پورتیاری کے ساتھ کم بیک کریں گے ۔ آل راؤنڈر عبدالرزاق

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ انہیں ورلڈکپ کے دوران زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے پرافسوس ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ڈراپ کیا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی کرکٹ ختم ہوگئی ہے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ وہ اپنی فارم اور فٹنس میں بہتری لانے کے لئے بھر پور محنت کر رہے ہیں اورپوری تیاری کے ساتھ قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔ ایک سوال پر آل راونڈر نے کہا کہ کپتان انہیں جس نمبر پر بھی کھیلائے گا وہ سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

مکمل فٹ ہوں اور ہر نمبر پر بیٹنگ کرنے کو تیار ہوں ۔ آل راؤنڈر عبدالرزاق

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ مکمل فٹ ہوں اور ٹیم سلیکشن کے لیے بھی دستیاب ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورءہ ویسٹ انڈیز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا اچھی بات ہے۔ ورلڈکپ کے حوالے سے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ کپتان نے جہاں بہتر سمجھا وہاں مجھے بیٹنگ کے لیے بھیجا اور اب بھی جب ٹیم میں شامل کیا گیا اور جس نمبر پر بھی بیٹنگ کےلیے بھیجا گیا اس کے لیے تیار ہوں۔ عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا

مزید نتائج