تحاریک استحقاق ڈاکٹر فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں جن پر پچیس ارکان کے دستخط تھے۔ بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شریف برادران رات کے اندھیرے میں ڈیل کرکے ملک سے باہرگئے اور سات سال تک یہ کہتے رہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔ اس دوران قومی اسمبلی اورقوم کو گمراہ کیا جاتا رہا جس سے قوم کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ نواز شریف سزا کی معافی کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری دوسری تحریک استحقاق رات کی تاریکی میں شہبازشریف