دریائے سندھ میں آنے والے تاریخ کے بدترین سیلاب نے جہاں ملک کے مختلف علاقوں کو تباہی سے دوچار کیا ہے وہاں بلوچستان کا ضلع جعفرآباد بھی تباہ حالی کا منظرپیش کررہا ہے۔ سینکڑوں افراد تاحال سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ٹرینوں اور ٹرکوں کی آمدورفت بند ہونے سے شہرمیں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن نصیب اللہ نے وقت نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جعفرآباد شہر میں کھڑے پانی کو نکالنے کیلئے حکام سے جدید مشینری طلب کرلی گئی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کوشش ہے کہ جعفرآباد سے سیلابی پانی کا نکاس دو تین