مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ میں نے کل پھر خواب دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی ایک بار پھر وزیر بن رہے ہیں،ایم کیو ایم کی واپسی کی تاریخ کے سوال پر منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی واپسی عید تک نہیں بلکہ تین چار یا پانچ روز میں ہی ہو سکتی ہے،منظور وسان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث پچاس افراد گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور انیس ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ،گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے جن کی فہرست جلد جاری