اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں جبکہ مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تین سال میں انکی حکومت نے نئے سیاسی کلچر کو ملک میں متعارف کرایا اور مفاہمت کی پالیسی کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا اس دوران کڑے امتحانات سے گزرے لیکن کسی کو