بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے قصبے شرقپور کے گاؤں ماہ دیوی میں نواز احمد وغیرہ کی مختارعرف موکھی سے عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی تھی ، گزشتہ شب مختار عرف موکھا گروپ کے مسلح افراد نے مخالفین کے گھروں میں گھس کر انہیں سوتے میں گولیاں ماردیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین مرد ریاض ، اسلم اور عابد۔ چار بچےخرم،معیزہ، حبیبہ اور دو خواتین منبراں اور شازیہ شامل ہیں،پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی