بانڈی پورہ (آئی این پی + کے پی آئی) عالمی بنک کی ثالثی ٹیم اور پاکستان بھارت ماہرین کے وفود نے متنازع کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن اور تعمیرکا معائنہ مکمل کر لیا۔ پاکستانی وفد نے ثالثی ٹیم کو پاور ہاﺅس کے متنازع ڈیزائن اور اس منصوبے کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات کی نشاندہی کی۔