اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں امداد دینے والے ممالک، عالمی مالیاتی اداروں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بدترین سیلاب اور بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے پیش نظر پاکستان کی مدد کریں تاکہ اس صورتحال کے ساتھ نبٹا جاسکے اور ملک کی طویل المدت ضروریات پوری کی جاسکیں۔ قرارداد میں سیکرٹری جنرل بان کی مون اور اقوام متحدہ کے اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی انسانی ضروریات، تعمیر نو اور بحالی کیلئے بین الاقوامی